بی جے پی نے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ممبر پارلیمنٹ کیشو پرساد موریہ کو اترپردیش کا اور مرکزی وزیر وجے سانپلا کو پنجاب کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔
بی جے پی نے اس کے علاوہ سابق وزیر اعلی اور ممبر پارلیمنٹ بی ایس یدیورپا کو کرناٹک کا ، سابق ممبر پارلیمنٹ تاپر
گاو کو اروناچل پردیش کا اور ڈاکٹر کے لکشمن کو تلنگانہ کا نیا ریاستی صدر بنایا ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارتی صدر امت شاہ نے ان ریاستوں میں پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے اور پارٹی کی کمان تجربہ کارلیڈروں کے ہاتھوں میں سونپنے کے مقصد سے یہ تقرریاں کی ہیں